چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
سما ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزار اکرم باری کی درخواست پر سماعت کی،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ سکندر سلطان راجہ جب تعینات ہوئے تب حاضر سروس بیوروکریٹ تھے،سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق سینئر سول سرونٹ کو تعینات نہیں کیا جا سکتا، چیف الیکشن کمشنر حاضر سروس ملازم ہیں۔

الیکشن کمیشن کے وکیل بغیر نوٹس روسٹرم پر آ گئے ،وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ میرے پاس چیف الیکشن کمشنر بننے سے قبل ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ آپ کو بلایا ہی نہیں اور نہ نوٹس ہوئے ابھی ،چیف جسٹس نے وکیل الیکشن کمیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ لگتا ہے آپ کو بہت جلدی ہے۔

وکیل نے کہاکہ 24جنوری 2020کو چیف الیکشن کمشنر بنایا گیا،وہ نومبر2019میں ریٹائرڈ ہو چکے تھے،چیف جسٹس نے کہاکہ او کے شکریہ، اس کو دیکھ لیتے ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ نے دلائل کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *