چیف الیکشن کمشنر کو سفیر بنائے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن کا وضاحتی بیان

اسلام آباد(پاکستان امیج)ترجمان الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر کو سفیر بنائے جانےکی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ایک بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو سفیر بنائے جانےکی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ نہ حکومت نے ایسی کوئی آفر کی نہ چیف الیکشن کمشنرکا ایسا ارادہ ہے، چیف الیکشن کمشنر اپنی مدت مکمل کرنےکے بعد ملک میں ہی رہیں گے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہےکہ چیف الیکشن کمشنر کسی بھی بیرون ملک اسائنمنٹ کے طلب گار نہیں، ایسی افواہیں پھیلانے اور ان کو بڑھانے والوں کو تنبیہ کی جاتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *