چیف الیکشن کمشنر فوری استعفیٰ دیں، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا مطالبہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

سپریم کورٹ کے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے فیصلے کے بعد عمر ایوب نے بیان میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سمیت الیکشن کمیشن کے باقی 4 کمشنرز کو بھی فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہیے۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف متعصب تھا۔ الیکشن کمیشن اب بھی عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف متعصب ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *