چیف الیکشن کمشنر زیادہ مجبور نہ کریں،اسد قیصر کا مزاحمتی سیاست شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے مزاحمت کی سیاست شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد قیصر نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو نشانے پر لے لیا۔انہوں نے کہا کہ اس اسمبلی کی کوئی عزت نہیں رہی، یہاں بندر بانٹ چل رہی ہے، ہمیں اتنا مجبور نہ کریں کہ ہم تمام آپشنز توڑ دیں۔اسد قیصر کا کہنا ہے کہ جو رویہ آپ نے اختیار کیا ہوا ہے یہ آپ ہی کے گلے پڑے گا۔سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے پوچھتے ہیں کیا آپ کو خوف خدا ہے؟ ہر میدان میں مقابلہ کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *