چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بورڈ کے وسائل میں اضافے کا پلان طلب کرلیا

لاہور (پاکستان امیج) چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بورڈ کے وسائل میں اضافے کا پلان طلب کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی پی سی بی کے ڈائریکٹرز سےاہم ملاقات ہوئی ہے، جس دوران تمام ڈائریکٹرز نےاپنے شعبوں کی کارکردگی اور متعلقہ امور کے بارے بریفنگ دی۔

محسن نقوی نےڈائریکٹرز مارکیٹنگ اسٹیٹ اورکمرشل کو ریونیو جنریشن کاپلان مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا،اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاپی سی بی کا ریوینو جنریشن کا قابل عمل پلان تیارکیا جائے،نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو بہتر بنانا ہےتاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سہولتیں میسر ہوں،کرکٹ کےفروغ کیلئے ہر سطح پرجامع حکمت عملی ترتیب دی جائے، پی سی بی کو لیڈنگ ادارہ بنانے کےلیےتمام تر کاوشیں بروئے کار لائے جائیں۔

چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر پی ایس ایل لیگ کی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھیں،اجلاس میں پی ایس ایل کو زیادہ دلچسپ بنانے اور خواتین کرکٹرز کےلئے پی ایس ایل شروع کر نے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بورڈ کے ایشوز کو جلد حل کرنےکی یقین دہانی کرائی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *