‘چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں میری طویل قید کی تیاری ہو رہی ہے’، بہن علیمہ خان نے مزید کیا کہا؟

اسلام آباد (پاکستان امیج) چیئرمین تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان نے عمران خان کی طویل قید سے متعلق خدشات کا اظہار کر دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ صدر مملکت عارف علوی پر چیئرمین پی ٹی آئی مایوس ہیں کہ وہ آئینی کردار نہیں نبھا سکے۔ عمران خان کا وزن کم ہو گیا ہے لیکن جذبے بلند ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سائفر کیس میں طویل قید کی تیاری ہو رہی ہے، ان کے پاس واک اور ورزش کیلئے جگہ نہیں، پیٹیشن دائر کر دی۔ عمران خان کہتے ہیں ان سے بات کرنے کوئی نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی نے 90 روز میں الیکشن کروانے تھے مگر اپنا اختیار استعمال نہیں کیا۔ جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں ہم سازش قبول نہیں کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *