چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت 5دسمبر تک ملتوی

اسلام آباد(پاکستان امیج)الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت 5دسمبر تک ملتوی کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4رکنی بنچ نے سماعت کی۔

درخواست گزار اور پی ٹی آئی کے وکیل علی گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا،کیس کا ریکارڈ حاصل کرکے اس پر جواب جمع کرانا ہے وقت درکار ہے،الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 5دسمبر تک ملتوی کردی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *