چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر سماعت 9نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(پاکستان امیج)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر سماعت 9نومبر تک ملتوی کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے سماعت کی،ممبر الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ آپ کی پاور آف اٹارنی کہاں ہے؟وکیل پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ جوابدہ جیل میں ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی سے جمعرات کے علاوہ ملاقات نہیں کرنے دیتے ،آئندہ سماعت پر جواب فائل کر دوں گا، اس طرح کے کیس کا الیکشن کمیشن پہلے بھی فیصلے کر چکا ہے،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 9نومبر تک ملتوی کردی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *