راولپنڈی(پاکستان امیج)چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاہے کہ عمران خان مایوس تھے کہ صدر عارف علوی نے اپنا وہ کردار ادا نہیں کیا جو آئین کے مطابق ان کا فرض تھا کہ وہ انتخابات کا اعلان کرتے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ڈیل کی کوئی بات نہیں ہوئی ہے نہ کوئی ان سے ملاقات کیلئے آیا ہے،ہمیں ان کو یہ بتانا پڑا کہ لوگ باتیں کررہے ہیں کہ آپ سے کوئی ملنے آیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھ سے تو کوئی ملنے نہیں آیا،میں تو کسی سے کوئی بات نہیں کررہا ہوں۔
علیمہ خان کا کہناتھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑے افسوس کااظہار کیا کہ وہ مایوس تھے کہ صدر عارف علوی نے اپنا وہ کردار ادا نہیں کیا جو آئین کے مطابق ان کا فرض تھا کہ وہ انتخابات کا اعلان کرتے،اس پر چیئرمین پی ٹی آئی بہت دکھی تھے،ان کا خیال ہے کہ یہ اتنا اہم وقت ہے کہ صدر کو اپنے قوم کیلئے کھڑا ہونا چاہئے۔
Pakistan Image