چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی ، کارکنوں کی جانب سے گل پاشی

راولپنڈی(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ منتقل کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی، کارکنوں کی جانب سے پھول نچھاور کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پولیس اٹک جیل پہنچی اور عمران خان کو سخت سیکیورٹی میں لے کر روانہ ہوئی تھی، قافلے میں موبائلز اور ایمبولینس بھی شامل تھی، اس کے علاوہ اسلام آباد پولیس کے اسکواڈ میں اے ٹی ایس کے کمانڈوز بھی شامل تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد ٹول پلازہ پر موجود تھی، کارکنوں کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے گل پاشی بھی کی گئی۔

اس سے قبل ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ وہ اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتے کیونکہ اٹک جیل میں انہوں نے خود کو سیٹ کرلیا ہے۔

جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ منتقلی پر جیل مینوئل کے مطابق میڈیکل سمیت تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کو سابق وزیراعظم کے استحقاق کے مطابق بیٹر کلاس دی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *