چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کی تکنیکی اعتراض کی درخواست منظور ،سماعت 14ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد(پاکستان امیج)آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کی تکنیکی اعتراض کی درخواست جزوی منظور کرتے ہوئے سماعت 14ستمبر تک ملتوی کردی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کے تکنیکی اعتراض پر سماعت ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت قابل سماعت ہونے کیخلاف پراسیکیوشن نے درخواست دائر کی،خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی،عدالت نے ایف آئی اے کی تکنیکی اعتراض کی درخواست جزوی منظور کرلی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت الگ سنی جائے گی،جج آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے کہا کہ اسد عمر کی درخواست ضمانت الگ سنی جائے گی، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کو درخواست ضمانت میں تکنیکی اعتراض دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 14ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *