چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا فینز کیلئے جشن آزادی کے سرپرائز کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے فینز کے لیے جشن آزادی کے سرپرائز کا اعلان کردیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل چمپئن شپ کپ کا ایکشن براہِ راست جاری ہے، آپ کے کئی پسندیدہ اسٹارز میدان میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شاداب خان، صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان سمیت متعدد کھلاڑی ان ایکشن ہیں، اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ اسٹیڈیم آکر میچز کو انجوائے کریں۔

محسن نقوی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کا مفت داخلہ 3 بجے سے ہوگا اور آج رات 10 بجے جشنِ آزادی کے موقع پر آپ کے لیے ایک خاص سرپرائز بھی ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *