چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف وزیراعظم ہاؤس طلب

اسلام آباد (پاکستان امیج)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کو پیر کو طلب کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق ذکا اشرف وزیراعظم سے ملاقات کی وجہ سے قومی ٹی 20 کپ کے فائنل میں نہیں آئیں گے۔ذکا اشرف نے وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ رکھا تھا۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق ذکا اشرف وزیراعظم سے ملاقات میں اختیارات کے استعمال کی اجازت مانگیں گے ۔ بطور مینجنگ کمیٹی تعیناتی کی توسیع میں بڑے فیصلے کرنے سے روکا گیا تھا۔نوٹیفکیشن کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تمام فیصلے عارضی طور پر کیے جارہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *