کراچی (پاکستان امیج) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ ہو گئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق بلاول بھٹو زرداری کراچی ایئرپورٹ کے وی آئی پی ٹرمینل سے دبئی چلے گئے ہیں، ان کے ہمراہ بلاول ہاوس کی سکیورٹی سے منسلک اہلکار بھی روانہ ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو ان دنوں فروری میں ہونے والے الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں، دبئی کس سلسلے میں روانہ ہوئے ، پیپلزپارٹی کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
Pakistan Image