چیئرمین سینیٹ کے بھائی کو سرکاری گھر کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیخلاف کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ کے بھائی کو سرکاری گھر کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیخلاف کیس میں درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،عدالت نے کہا کہ رازق سنجرانی کی تعیناتی اور گھر کی الاٹمنٹ کیسے ہوئی؟ مکمل ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین سینیٹ کے بھائی کو سرکاری گھر کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، وکیل رزاق سنجرانی نے کہاکہ رازق سنجرانی کو الاٹ کیا گیا گھر سرنڈر کر دیاہے،جسٹس بابرستار نے کہاکہ انہیں اب گھر سرنڈر کرنے کا خیال کیسے آیا ہے؟عدالت نے وزارت پیٹرولیم اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن حکام سے استفسار کیا کہ آپ ریکارڈ ساتھ لائے ہیں؟رازق سنجرانی کی تعیناتی کا ریکارڈ دکھائیں، کنٹریکٹ کیا ہے؟

نمائندہ وزارت پیٹرولیم نے کہاکہ آغاز حقوق بلوچستان کے تحت رازق سنجرانی کی تعیناتی ہوئی،وکیل رازق سنجرانی نے کہاکہ کمپنی نے بعد میں رازق سنجرانی کو ریگولرائز کردیا،جسٹس بابر ستار نے کہاکہ رازق سنجرانی 2008میں 3سال کیلئے سینڈک میٹلز کے ڈائریکٹر تعینات ہوئے؟اس کے بعد ان کی کوئی توسیع ہوئی؟ جو بھی ریکارڈ ہے وہ جمع کروا دیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی سفارش پر رازق سنجرانی کی تعیناتی ہوئی،عدالت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے افسر کو حکم دیتے ہوئے کہاکہ رازق سنجرانی کی تعیناتی کی سمری پڑھیں،جسٹس بابر ستار نے کہاکہ جو سمری بھیجی گئی، اس پر وزیراعظم اور کیا کرتا،2008میں 3سالہ تعیناتی ہوئی اب تو 2023چل رہا ہے، ہم نے ریکارڈ منگوایا تھا کہ معلوم ہو کس قانون کے تحت انہیں گھر ملا؟وزارت ہاؤسنگ بتائے یہ سارا خرچہ کون دے رہا ہے؟نمائندہ وزارت ہاؤسنگ نے کہاکہ وزارت ہاؤسنگ کمپنی کو 3ماہ بعد ادائیگی کیلئے واوچر دیتی ہے،جسٹس بابر ستار نے کہاکہ یہاں سیکرٹری گھروں کیلئے دھکے کھا رہے ہیں اور آپ واوچر ایشو کررہے ہیں،عدالت دوسرا نوٹس جاری کررہی ہے توہین عدالت کی کارروائی شروع کرینگے،اس کیس سے نظر آ رہا ہے کہ اندر اور کیا کچھ ہو رہا ہے،یہ ایک کمپنی ہے وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور وزیر کا اس سے کوئی تعلق نہیں،ریگولرائز ہو جانے کے باوجود بھی وہ کمپنی کا ملازم ہی رہے گا، یہ معاملہ عدالت کے سامنے نہیں لیکن عدالت اپنی آنکھیں بند نہیں کر سکتی۔

وکیل نے کہاکہ ہمیں گھر خالی کرنے کیلئے کچھ مزید وقت دے دیا جائے،جسٹس بابر ستار نے کہاکہ سمجھنے کی کوشش کریں، بہتر یہی ہوگا کہ جلد از جلد وہ گھر خالی کردیں،عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستار نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،عدالت نے مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کہاکہ رازق سنجرانی کی تعیناتی اور گھر کی الاٹمنٹ کیسے ہوئی؟ وزارت ہاؤسنگ ، پیٹرولیم اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *