چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی متحرک ، رابطوں کا عمل تیز

اسلام آباد (پاکستان امیج ) چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی نے رابطوں کا عمل تیز کر دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کی خصوصی کمیٹی کے اراکین کے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کی خصوصی کمیٹی امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے متحرک ہے، چیئرمین سینیٹ کے لئے پی پی پی امیدوار سید یوسف رضا گیلانی سے شیری رحمان اور نوید قمر نے رابطہ کر کے انتخابات کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیا۔اس موقع پر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں واضح حمایت حاصل ہے، پاکستان پیپلزپارٹی اتحادیوں کے ہمراہ کل سینیٹ میں اپنی واضح برتری کو ثابت کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام اور کارکنان کل ایک جیالے امیدوار کے چیئرمین سینیٹ بننے کی خوشی کا جشن منائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *