راولپنڈی (پاکستان امیج)رائل سعودی بری فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد المطیر نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد المطیر نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف شعبوں بشمول دفاع اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Pakistan Image