چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر کا قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) امجد زبیرٹوانہ نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین ایف بی آر نے عہدے سے سبکدوشی کیلئے حکومت کو دو ہفتوں کا نوٹس دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق گریڈ 21 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے افسر امجد زبیرنے اگلے سال 25 فروری کو ریٹائر ہونا تھا تاہم انہوں نے حکومت کو تحریری مراسلہ بھجوادیا ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے مراسلے میں کہا ہےکہ وہ اپنا عہدہ چھوڑنا اور وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ لینا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امجدزبیر ٹوانہ نے وزیر مملکت احدچیمہ کو بھی ملاقات میں زبانی طورپر آگاہ کردیا تھاکہ وہ ایف بی آر کی مزید سربراہی نہیں کرسکتے جس کے بعد اب انہوں نے وزیراعظم آفس کو بھی تحریری طورپر مطلع کردیاہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *