چھوٹے سولر صارفین کیلئے بہت بڑی خوشخبری، نیپرا نے بڑی رعایت دے دی

اسلام آباد(پاکستان امیج)نیپرا نے چھوٹے سولر صارفین کے لیے بڑا ریلیف دیتے ہوئے 25 کلو واٹ اور اس سے کم صلاحیت کے سسٹمز پر لائسنس کی شرط ختم کر دی ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق یہ اقدام وزیر توانائی اویس لغاری کی ہدایت پر اٹھایا گیا، جس کے تحت پاور ڈویژن نے نیپرا کو باقاعدہ خط لکھ کر چھوٹے سولر صارفین کے لیے لائسنس ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔

نیپرا نے پاور ڈویژن کے خط کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے تحت نہ صرف لائسنس کی شرط ختم کی گئی بلکہ چھوٹے سولر صارفین پر فی کلوواٹ فیس بھی ختم کر دی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *