چکوال(پاکستان امیج )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتولین میں خاتون سمیت ان بیٹا اور بھائی شامل ہیں جن کی شناخت نبیلہ، قیصر محمود اورانیس کے نام سے ہوئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے چکوال میں 3 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔
ادھر ڈی پی او چکوال کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image