‘چوہدری شجاعت حسین نے خود مجھے پی ٹی آئی میں بھیجا، پرویز الہیٰ کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(پاکستان امیج)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہےکہ چوہدری شجاعت حسین نے انہیں خود پی ٹی آئی میں بھیجا ہے۔

اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پرویز الہٰی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔پرویز الہٰی سے سوال کیا گیا کہ آپ ق لیگ میں واپس کیوں نہیں جارہے؟ جس پر پرویز الہٰی نے جواب دیا کہ انہیں تو شجاعت حسین نے خود پی ٹی آئی میں بھیجا ہے۔جس کے بعد پرویز الہٰی سے سوال کیا گیا کہ شجاعت حسین پھر خود پی ٹی آئی میں کیوں نہیں آتے؟جس پر پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ شجاعت حسین پی ٹی آئی میں سالک حسین کی وجہ سے نہیں آتے کیونکہ سالک حسین کو وزیر بننےکا بہت شوق تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *