چودھری پرویز الٰہی کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا

لاہور(پاکستان امیج)چودھری پرویز الٰہی اور اہل خانہ کے افراد کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواستوں پر سماعت کی، پرویز الہٰی سمیت دیگر نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی استدعا کی تھی۔لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی، واضح رہے کہ 24 ستمبر کو عدالت کو چودھری پرویز الٰہی اور دیگر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *