چودھری پرویز الٰہی نے انتخابات میں شیخ رشید کی حمایت کا اعلان کردیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے انتخابات میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی حمایت کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ شیخ رشید صاحب سے پرانا رشتہ ہے،این اے 56اور 57شیخ صاحب کو دینا ہے، اس کیلئے بانی پی ٹی آئی کو منانا ہے،شیخ صاحب کی کامیابی کیلئے مکمل کوشش کریں گے۔

چودھری پرویز الٰہی کاکہناتھا کہ الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں،3جگہ ایم این اے اور 3جگہ سے ایم پی اے کا الیکشن لڑوں گا،صحافی کے سوال ’’ کیا آپ کو لیول پلیئنگ فیلڈ مل رہی ہے‘‘؟ کے جواب میں پرویز الٰہی نے کہاکہ فیلڈ ہی کوئی نہیں تو لیول کیا ہونا ہے،صدر تحریک انصاف نے کہاکہ پارٹی چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں،الیکشن جانبدارانہ ہوئے تو ملک کو نقصان ہوگا،ان کا کہناتھا کہ مجھے 2بار اٹیک ہوا، ہسپتال نہیں جانے دے رہے، یہ جنگل کا قانون ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *