چنکی پانڈے نے پیسوں کے عوض جنازے میں رونے کی آفر ملنے کا اعتراف کرلیا

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ کے مشہور اداکار چنکی پانڈے نے اپنے کیریئر کے آغاز کے دنوں کا ایک دلچسپ واقعہ شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک بار پیسوں کے عوض جنازے میں شرکت کر چکے ہیں۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں چنکی پانڈے نے بتایا کہ ان کے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ان کی آمدنی کا ذریعہ مختلف تقریبات میں شرکت کرنا تھا۔ ایک دن ایک آرگنائزر نے انہیں سفید کپڑے پہن کر ایک تقریب میں آنے کے لیے کہا اور یقین دہانی کروائی کہ انہیں اس کے بدلے پیسے ملیں گے۔

چنکی پانڈے کے مطابق، “میں مقررہ جگہ پر پہنچا اور دیکھا کہ سفید کپڑے پہنے لوگ جمع ہیں۔ جب اندر گیا تو سمجھ آیا کہ یہ جنازہ ہے۔ میں حیران رہ گیا اور سوچنے لگا کہ شاید آرگنائزر کا انتقال ہو گیا ہے۔ لیکن پھر آرگنائزر نے مجھے بتایا کہ مرحوم کے گھر والے چاہتے ہیں کہ اگر میں روؤں تو مجھے اضافی پیسے ملیں گے!”

ایکسپریس نیوز کے مطابق چنکی پانڈے نے اعتراف کیا کہ یہ واقعہ ان کی زندگی کے عجیب ترین تجربات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا، “میرے لیے یہ ایک منفرد موقع تھا، اور ان دنوں کسی بھی تقریب میں شرکت کرنے کا مقصد صرف پیسے کمانا تھا۔”

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *