چند گھنٹوں کی بارش نے لاہور میں تباہی مچا دی،سڑک پر شگاف کی ویڈیو وائرل

لاہور(پاکستان امیج)مون سون بارشوں کے دوسرے سپیل کے دوران صبح سے جاری بارش نے لاہور میں تباہی مچا دی،موسلادھار بارش کی وجہ سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں، جس کی وجہ سے سڑکوں میں ٹریفک جام ہے اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلسل بارش کی وجہ سے سڑک پر ایک بڑا شگاف پڑا ہے اور بارش کا پانی اس گڑھے میں جمع ہو رہا ہے تاہم انتظامیہ نے سٹرپ لگاکر بند کر رکھا ہے۔

وائرل ویڈیو پر کیپشن درج ہے کہ لاہور میں چند گھنٹوں کی بارش نے لاہور میں تباہی مچا دی، سیشن کورٹ لاہور نزد سول سیکرٹریٹ اسلام آباد روڈ بارش کی وجہ سے شگاف پڑ گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *