چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.3 ریکارڈ

کوئٹہ(پاکستان امیج)چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز چمن سے 7 کلو میٹر دور شمال مغرب میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 14 کلو میٹر بتائی گئی ہے۔

زلزلے کے خوف سے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پنجاب: میٹرک پاس طلبہ کے لیے 17 میڈیکل ڈپلومہ کورسز میں داخلوں کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج)میٹرک کے بعد صحت کے شعبے میں کیریئر بنانے کے خواہش مند طلبہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *