چلغوزے کی قیمت میں ریکارڈ کمی، 8 ہزار روپے کلو سستا ہو گیا

ملتان(پاکستان امیج)اولیا ء کے شہر ملتان میں چلغوزے کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہو گئی،سردیوں کا مقبول میوہ چلغوزہ 8 ہزار روپے کلو سستا ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل 24نیوزکے مطابق ملتان میں پچھلے سال 16 ہزار روپے کلو ملنے والا چلغوزہ اب 8 ہزار روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ۔

دکاندار کاکہنا تھا کہ اس سال چلغوزہ کی فصل وافر ہے،جس کی وجہ سے ریٹ آدھے ہو گئے ہیں،چلغوزے کی قیمت کم ہوتے ہی مارکیٹوں میں بہار آ گئی۔

دوسری جانب شہری کاکہناتھا کہ سستا چلغوزہ، سردیوں کی محفلوں کا لازمی حصہ بننے لگا، پچھلے سال سوچ کر خریدتے تھے، اب کھل کر لے رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *