چاہت فتح علی خان کیساتھ وینا ملک کا ڈانس، ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک کے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین سیخ پا نظر آ رہے ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق وینا ملک آج کل سوشل میڈیا پر متحرک نظر آ رہی ہیں، ان کے ساتھ ہر نئی پوسٹ میں نظر آنے والے لڑکے سے صارفین کی توجہ ابھی ہٹی نہیں تھی کہ وینا ملک نے ڈانس ویڈیو اپلوڈ کر کے صارفین کو حیران کر دیا۔

وینا ملک کی نئی پوسٹس میں جہاں انہیں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹتے، ویلنٹائن ڈے مناتے دیکھا جا سکتا ہے، وہیں آج کل وہ گانا ریکارڈ کروانے سے متعلق بھی نت نئی ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں۔

نئی پوسٹس میں اداکارہ نے سیاہ رنگ کی خوبصورت ساڑھی پہنی ہوئی ہے جس میں وہ نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔ اس دوران ان کے ساتھ ان کے دوست کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جن سے متعلق سوشل میڈیا پر متعدد افواہیں اور چہ مگوئیاں زیرِ گردش ہیں۔

ان سب مصروفیات کے درمیان اب اداکارہ نے انٹرنیٹ سینسیشن مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

اداکارہ کو نئی ویڈیو میں چاہت فتح علی خان سمیت دیگر دوستوں کے درمیان ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔دوسری جانب ویڈیو کے کمنٹ باکس میں اداکارہ کے مداح حیران اور تذبذب کا شکار نظر آ رہے ہیں۔

صارفین نے تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وینا ملک تو پاکستان کی راکھی ساونت بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *