چاہت فتح علی خان نے بسنت کی مناسبت سے نیا گانا ریلیز کردیا

لاہور (پاکستان امیج) مزاحیہ انداز میں گلوکاری کر کے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے بسنت کی مناسبت سے نیا گانا ریلیز کردیا۔
چاہت فتح علی خان کے نئے گانے کے بول بُوہے باریاں ہیں جو کہ حدیقہ کیانی کا گایا ہوا ایک گیت ہے، چاہت نے اپنے گانے کی ویڈیو یوٹیوب چینل سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے چاہت فتح علی خان کی اس نئی پیشکش پر طرح طرح کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف نے لکھا کہ حدیقہ کیانی پلیز اس بندے پر ہتک عزت کا مقدمہ کرو۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ دنیا کا واحد گلوکار ہے جس کے بول، موسیقی، ویڈیو، انداز اور تال کا ہر حصہ اپنی اپنی سمت میں جا رہا ہے اور ایک دوسرے کو پریشان نہیں کر رہا ہے، ایسا ٹیلنٹ اور سکرین کی موجودگی کسی میں نہیں ہو سکتی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *