لاہور (پاکستان امیج) منفرد انداز میں گانا گانے والے چاہت فتح علی خان نے اپنے نام میں فتح علی خان شامل کرنے کی وجہ بیان کردی۔
حال ہی میں، چاہت فتح علی خان ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے نام میں فتح علی خان استعمال کرنے کے بارے میں وضاحت کی۔اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، فیصل آباد میں ایک گلوکار تھا جس نے فتح علی کی میراث سے فائدہ اٹھانے پر میرے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ان کی شکایت میں کہا گیا تھا ک ، میں ایک چھوٹا گلوکار ہوں اور مجھے یقین ہے کہ وہ نصرت فتح علی خان کی میراث استعمال کر رہا ہے۔ ہم فیصل آباد کے لوگوں کو نقصان پہنچا ہے کیونکہ وہ نصرت فتح علی خان کے نام کو کیش کر رہا ہے۔ انہوں نے مجھ پر نصرت فتح علی خان کے رشتہ دار ہونے کا جھوٹا دعوی کرنے کا بھی الزام لگایا۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہاکہ، اس کے بعد میں نے ان کی شکایت جواب میں اپنی وضاحت پیش کی کہ میں نے نصرت فتح علی خان کے احترام میں یہ نام استعمال کیا کیونکہ میں ان سے محبت کرتا ہوں۔
Pakistan Image