چاہت فتح علی خان اور متھیرا کی ملاقات کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور(پاکستان امیج)بے سُری گائیکی کے باعث مشہور گلوکار چاہت فتح علی خان کی پاکستان شوبز کی ماڈل اور میزبان متھیرا سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں چاہت فتح علی خان ماڈل اور ٹی وی ہوسٹ متھیرا کے کے پروگرام میں شریک ہوئے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں تاہم انہیں متھیرا کے ساتھ نامناسب رویے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ بدو بدی اور دیگر بے سُرے گانوں سے لوگوں کی توجہ سمیٹنے والے چاہت فتح علی خان نے متھیرا سے ملاقات کے دوران ان کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی فرمائش کی۔

تصویر بنواتے وقت متھیرا تھوڑی غیر مطمئن نظر آئیں لیکن انہوں نے منع نہیں کیا۔ اسی دوران چاہت فتح علی نے مصافحہ کرتے ہوئے اپنا دوسرا ہاتھ متھیرا کی کمر پر رکھ دیا۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا۔ ایک صارف نے لکھا، ’چاہت فتح علی خان، متھیرا کو ان کمفرٹیبل کرنے کی کوشش کر رہے تھے‘۔ جبکہ دوسرے نے کہا، ’متھیرا کبھی اتنی غیر محفوظ اور خوفزدہ نہیں لگیں جتنی اس ویڈیو میں نظر آئیں‘۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *