لاہور(پاکستان امیج)خواتین اکثر کچن میں ایک وقت میں اتنے کام کر رہی ہوتی ہیں کہ بے دھیانی میں کبھی کھانے میں نمک زیادہ ہوجاتا ہے تو کبھی نمک ڈالنا ہی بھول جاتی ہیں، اسکے علاوہ کبھی چاول کڑک کر دیتی ہیں تو کبھی اس میں پانی زیادہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے وہ لئی بن جاتی ہے۔
ایسے میں خواتین کو چاہیئے ہوتی کوئی ایسی آسان ٹپ جو منٹوں میں ان کے بگڑے کام کو بنا دے وہ بھی بغیر خرچے کے۔
تو آئیے آج آپ کو ایک نئی اور آسان ٹپ بتاتے ہیں، جو کہ چاولوں میں پانی زیادہ ہوجانے کی صورت میں آپ کے کام آئے اور منٹوں میں اس مسئلے کو حل کر دے۔
چاول میں پانی زیادہ ہوجائے تو کیا کریں؟
اگر چاول پکاتے وقت اس میں پانی زیادہ ہوجائے اور وہ تقریباً بننے کے قریب ہوں تو ایسے میں آپ اس پانی کو چھان نہیں سکتے۔ تو کیا کریں پھر؟
۔ اس مسئلے کا حل ہے ایک عدد سلائس۔۔ جی ہاں! آپ نے کرنا کیا ہے بس پکتے ہوئے چاولوں کے اوپر ایک سلائس رکھ دیں اور کچھ دیر کے لیئے ڈھکن لگا دیں۔
۔ اسکے بعد ڈھکن ہٹا کر اس ٹکڑے کو نکال دیں، آپ دیکھیں گی کس طرح وہ سلائس پوری طرح اضافی پانی کو جذب کر لے گا۔
۔ اس سے آپ کے چاول گیدا ہونے سے بچ جائیں گے اور ایک دم کھلے کھلے بنیں گے۔
Pakistan Image