چار شادیوں کے دانش تیمور کے بیان پر اہلیہ عائزہ خان کا ردِعمل سامنے آ گیا

کراچی (پاکستان امیج) اداکار و میزبان دانش تیمور کا چار شادیوں سے متعلق بیان کے بعد ان کی اہلیہ عائزہ خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

دانش تیمور کی حال ہی میں اس بیان پر وضاحت اور معافی پر مبنی ویڈیو پیغام کے کمنٹ باکس میں اداکارہ عائزہ خان نے بھی اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔عائزہ خان نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے دانش تیمور کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ نے لکھا ہے کہ اللہ ہم دونوں کو ہمیشہ ایک ساتھ رکھے، میں تم سے محبت کرتی ہوں۔عائزہ خان نے دانش تیمور اور اپنے بچوں کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے دانش تیمور سے محبت کا اظہار کیا ۔اداکارہ نے اپنی فیملی فوٹو شیئر کرتے ہوئے اس پر بڑے اچھے لگتے ہیں گانے کا استعمال کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *