لاہور(پاکستان امیج)پنجاب کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 80سرگودھا سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیل خارج کر دی گئی،مریم نوازکےکاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی پی 80سرگودھا سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس اسجد جاوید گھرال نے مہر طاہر کی اپیل پر سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائےاور ریٹرننگ افسر نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں،درخواست میں استدعا کی گئی کہ مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کیا جائے۔
مریم نواز کے وکیل نے اپیل کی مخالفت کی،لاہورہائیکورٹ اپیلٹ ٹربیونل نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیتے ہوئے اپیل خارج کردی۔
Pakistan Image