پی ٹی اے کا غیر فعال موبائل سموں سے منسلک واٹس ایپ اکائونٹ بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر فعال، منسوخ یا زیرِ استعمال نہ رہنے والی سموں سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس فیصلے کی توجیح بیان کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ غیر فعال موبائل نمبرز سے منسلک بعض واٹس ایپ اکاؤنٹس فراڈ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ غیر فعال سموں سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کی کارروائی کسی بھی وقت شروع کی جا سکتی ہے۔

بیان میں صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو موجودہ اور فعال موبائل نمبرز کے ساتھ منسلک کریں۔

اتھارٹی نے کہا کہ جو صارفین اپنا موبائل نمبر تبدیل کرچکے ہیں، وہ واٹس ایپ میں موجود ’چینج نمبر‘ کا آپشن بروقت استعمال کریں تاکہ اکاؤنٹ پر ان کا کنٹرول برقرار رہے۔

اس کے ساتھ ساتھ پی ٹی اے نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سموں کی موجودہ حیثیت کی تصدیق کریں اور غیر فعال نمبرز کی صورت میں بروقت ضروری اقدامات کریں۔

اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ غیر فعال نمبرز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس کے خلاف اقدام کا مقصد فراڈ کی روک تھام اور ڈیجیٹل سکیورٹی کو بہتر بنانا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

سپریم کورٹ کا بھارت سے ہجرت کر کے آنے والی بیوہ کے حق میں بڑا فیصلہ، ماتحت عدالتوں کے احکامات کالعدم

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارت سے ہجرت کر کے پاکستان آنے والی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *