پی ٹی آئی کے 2 اراکین کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ ،( ن) لیگ کے 2 اراکین بحال

اسلام آباد (پاکستان امیج)سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 2 اراکین کی اسمبلی رکیت ختم کر دی گئی جبکہ (ن )لیگ کے 2 اراکین کو بحال کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پی ٹی آئی کے رانا محمد فراز نون اور چوہدری بلال اعجاز کی رکنیت منسوخ ہونے پر اراکین کو ڈی لسٹ کر دیا ۔ قومی اسمبلی سیکریٹری نے( ن) لیگ کے عبدالرحمان خان کانجو اور اظہار قیوم کی اسمبلی رکنیت بحال کر دی ہے ۔ مسلم لیگ کے 2 اراکین کو پارٹی فہرست میں شامل کر دیا گیاہے جس کے بعد (ن )لیگ کی قومی اسمبلی میں2 نشستوں کا اضافہ ہواہے ، قومی اسمبلی میں (ن )لیگ کی نشستیں 108 سے بڑھ کر 110 ہو گئیں ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین 84 سے کم ہو کر 82 رہ گئے ہیں ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *