پی ٹی آئی کے کئی عہدیداروں نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو پیش کر دیے

پشاور(پاکستان امیج)پی ٹی آئی نے پشاور جلسے میں کارکن کم لانے پر 25 اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔

سات دسمبر کو حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے جلسے میں مطلوبہ تعداد میں کارکن نہ پہنچانے پر ضلعی تنظیم کے 25 اراکین کو شوکاز نوٹس کئے تھے۔

یہ کارروائی پی ٹی آئی نے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد کی، اس جلسے میں ضلعی تنظیم مقررہ تعداد میں کارکنوں کو جلسے میں لانے میں ناکام رہی۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ضلعی تنظیم کے عہدیداروں نے پارٹی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا اور جلسے کیلئے کارکنوں کو موثر انداز میں متحرک کرنے میں ناکام رہے۔

تمام متعلقہ عہدیداروں کو تین دن کے اندر تحریری جواب مانگا گیا ہے، پارٹی نے کہا ہے کہ تسلی بخش جواب نہ ملنے کی صورت میں تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

نجی ٹی وی نے پی ٹی آئی ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ ضلعی عہدیداروں کو شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد کئی عہدیداروں نے پارٹی قیادت کو اپنے استعفے دے دیے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *