پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی کلیم اللہ خان 9 مئی کیس میں گرفتار

لاہور(پاکستان امیج)پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی کلیم اللہ خان کو 9 مئی کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔

پنجاب پولیس کے مطابق کلیم اللہ خان 9 مئی کے مقدمے میں مرکزی ملزم ہیں اور انہیں انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیا جا چکا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسپیشل ٹیم نے ایم پی اے کی گرفتاری کے لیے لاہور میں کارروائی کی جس دوران کلیم اللہ خان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کلیم اللہ خان کو گرفتار کرنے کے بعد لاہور سے گوجرانوالا منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق گرفتاری سے قبل پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سے باقاعدہ اجازت بھی حاصل کی گئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *