پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی زین قریشی بھی یوٹیلٹی سٹورز کے احتجاجی ملازمین کے حق میں بول پڑے

اسلام آباد ( پاکستان امیج )پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی زین قریشی بھی یوٹیلٹی سٹورز کے احتجاجی ملازمین کے حق میں بول پڑے ۔ زین قریشی نےکہا ہےکہ کیا تاجر کہہ رہے ہیں کہ وہ ٹیکس نہیں دیں گے؟سب کو ٹیکس دینا چاہیے،یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کے لیے نوکریوں کے مواقع کیا آسمان سے گریں گے،نوکریوں پر پابندی ہے تو حکومت ملازمین کو کیسے ملازمت دے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےنجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘ میں میزبان حامد میرسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے بھی شرکت کی ۔

پروگرام میں وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ تاجروں کو بھی ٹیکس دینا چاہیے،یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کی نوکری کا ازالہ کیا جائے گاملازمین بے روزگار نہیں ہورہے ، دیگر محکموں میں ملازمت دیں گے۔یوٹیلیٹی سٹورزمیں مافیاز فائدہ اٹھا رہے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *