پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان اسمبلی کو پہلی تنخواہ مل گئی

اسلام آباد(پاکستان امیج)قومی اسمبلی کے انتخابات کو دھاندلی زدہ کہنے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان اسمبلی کو پہلی تنخواہ مل گئی ۔

مقامی اخبار نوائے وقت کے مطابق اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد اراکان نے تنخواہ لینے سے انکار نہیں کیا۔ہر رکن کے اکاؤنٹ میں 1لاکھ93ہزار روپے منتقل کئے گئے ہیں۔ ٹی اے ڈی اے اور دیگر مراعات اس کے علاوہ ہیں ۔تںخواہ اور دیگر مراعات ملانے سے ہر رکن کو ماہانہ پونے تین سے تین لاکھ روپے ملیں گے ۔تمام اراکین کی تنخواہیں قومی اسمبلی میں واقع نجی بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کروائی گئی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *