پی ٹی آئی کی لیول پلیئنگ فیلڈ کی درخواست، سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی لیول پلیئنگ فیلڈ کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لے کر حل کرنے کا حکم دیدیا، جسٹس اطہر من اللہ الیکشن کمیشن نے صرف ایک جماعت کو سنگل آؤٹ کیا ہوا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی لیول پلئینگ فیلڈ کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم دیدیا قائم مقام چیف جسٹس نے کہاکہ تمام آئی جیز کو اس حوالےسے آگاہ کردینا چاہئے ،

جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے صرف ایک سیاسی جماعت کو سنگلڈ آؤٹ کیوں کیا ہوا ہے،کیا باقی سیاسی جماعتوں کے انتخابات کو بھی اسی طرح دیکھاجاتا ہے،اٹارنی جنرل صاحب انتخابات کے دنوں میں یہ پکڑ دھکڑ مناسب نہیں۔

تحریک انصاف کی لیول پلیئنگ فیلڈ سےمتعلق درخواست سپریم کورٹ نے نمٹا دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *