پی ٹی آئی کی لاہور میں جلسےکی اجازت کیلئے درخواست پر ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب

لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی لاہور میں جلسےکی اجازت کیلئے دائر درخواست پر ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی لاہور میں جلسےکی اجازت کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عابد عزیز شیخ نے شہری اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 14اگست کومینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں،جلسہ اور ریلی نکالنا ہر شہری کا آئینی حق ہے۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *