پی ٹی آئی کی طرح کسی نے شفاف انٹراپارٹی الیکشن نہیں کرائے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(پاکستان امیج)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ پاکستان کی 175 سیاسی جماعتیں ہیں،پی ٹی آئی کی طرح کسی نے شفاف انٹراپارٹی الیکشن نہیں کرائے۔

بیرسٹر گوہر خان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اور رؤف حسن کو نوٹس آیا تھا،نوٹس میں صرف سماعت کی تاریخ کا بتایا گیا تھا،ہم نے پہلے جب پارٹی الیکشن کرائے تو ہمیں نوٹس بھیجا گیا،ان کاکہناتھا کہ آج الیکشن کمیشن نے سٹاف سے پوچھا آپ کیا کہنا چاہیں گے۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ پی ٹی آی انٹراپارٹی انتخابات پر آج مختصر سماعت ہوئی،پاکستان کی 175سیاسی جماعتیں ہیں،پی ٹی آئی کی طرح کسی نے شفاف انٹراپارٹی الیکشن نہیں کرائے، ہم نے اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر الیکشن میں حصہ لینے والوں کیلئے شیڈول دیا،ہم نے اپنی ووٹر لسٹ بھی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر دی، ہمارا انٹراپارٹی الیکشن صاف شفاف ہوا ہے۔ان کا کہناتھا کہ اب تو ضمنی انتخابات بھی ہو چکے ہیں،چاہتے ہیں ہمیں بلے کا انتخابی نشان واپس ملے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *