اسلام آباد(پاکستان امیج)تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں غیررسمی گفتگو میں صحافیوں سے سوالوں کے اہم جوابات دیئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر ایک سوال’’پی ٹی آئی کیساتھ رہیں گے یا چھوڑ دیں گے‘‘کے جواب میں پرویز الٰہی نے کہاکہ نہیں چھوڑوں گا جیل ایسی لئے کاٹ رہا ہوں ،ایک اور سوال ’’نوازشریف قید تھے تو مونس الٰہی کہتے تھے کہ بیٹھے انہیں پوچھنے نہیں جاتے‘‘ اب آپ مشکل میں ہیں آپ کے بیٹے کیوں نہیں آ رہے ‘‘کے جواب میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ مجھے کوئی مشکل نہیں ٹھیک ہوں خدا کا شکر ہے ۔
Pakistan Image