پی ٹی آئی کو حکومت بنانے دیں، جاوید لطیف کا ن لیگی قیادت کو مشورہ

لاہور(پاکستان امیج) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے پی ٹی آئی کے بارے میں کہا ہے کہ جس جماعت کو مرکز میں اکثریت دلائی گئی ن لیگ اسے حکومت بنانے دے۔

جاوید لطیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر بیان دیا کہ خدا کرے مسلم لیگ ن یہ فیصلہ کر لے کہ جس کو مرکز میں اکثریت دلائی گئی اسی جماعت کو حکومت بنانے کا موقع دیا جائے، اس سے ملک میں انتشار پیدا کرنے کی منصوبہ بندی ناکام ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس دن یہ فیصلہ کرلیا گیا اس کےاگلے دن بتاؤں گادھاندلی کس کیلئے کی گئی اور 8 فروری کا ماسٹر مائنڈ کون تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *