پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر آئی جی ، ڈی سی اسلام آباد سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور آئی جی پولیس سمیت دیگر فریقین کو نوٹس کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل ایڈووکیٹ نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے سکیورٹی تھریٹس کو وجوہات بنایا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کہا کہ جو بھی آپشنز ہوں گے ان کو کل دیکھ لیں گے، بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

اس سے قبل ہائیکورٹ نے ڈی سی کو پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم ڈی سی اسلام آباد نے سیکیورٹی وجوہات اور پولیس نفری کی کمی کی وجہ بتا کر درخواست مسترد کر دی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *