پی ٹی آئی پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر وفاقی حکومت بنائے، سعد رفیق

لاہور:(پاکستان امیج) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی کو پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر وفاق میں حکومت بنانے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر سعد رفیق نے بیان دیا کہ موجودہ قومی اسمبلی میں کسی کو قطعی اکثریت حاصل نہیں، وفاقی حکومت کی تشکیل مسلم لیگ ن کی نہیں پارلیمان میں موجود تمام جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد اراکین پہل کریں ، پیپلز پارٹی کے ساتھ ملکر مرکزی حکومت بنا لیں، ہم مبارکباد پیش کریں گے، مسلم لیگ ن کو کانٹوں کا یہ تاج اپنے سر پر سجانے کا کوئی شوق نہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *