پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق بلایا جانیوالا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق بلایا جانے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کے ذرائع نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں آج منگل کو پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر غور متوقع تھا تاہم وزیر اعظم کے مصروف شیڈول کی وجہ سے اجلاس ملتوی کر دیا گیا ، اجلاس اب کل بدھ کو ہو سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ سے سابق صدر عارف علوی، سابق وزیراعظم عمران خان اور قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی منظوری کے لیے کہا گیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ملکی برآمدات کو 60ارب ڈالر سالانہ پر پہنچانے کا ہدف دیدیا
واضح رہے کہ حکومت نے پہلے ہی آئین کی خلاف ورزی کے الزام میں پی ٹی آئی پر سیاست سے پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *