پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی مخصوص نشستوں کیلئے درخواست پر الیکشن کمیشن حکام فوری طلب

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن حکام کو فوری طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،ملک حبیب نور اورکزئی کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے 4مارچ کو مخصوص نشستوں کا آرڈر جاری کیا،پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا کہنا ہے کہ ہماری 2خصوصی نشستیں بنتی ہیں صرف ایک دی گئی ہے،ہمارے 2ایم پی اے یز ہیں، دونوںں کے نوٹیفکیشن بھی ساتھ لگائے ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق ایک سیٹ دی گئی جبکہ ہماری دو سیٹیں ہیں۔

عدالت نے وکیل درخواستگزار کو ہدایت کی کہ آپ انتظار کریں ، الیکشن کمیشن کو ابھی بلا لیتے ہیں،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ اگر الیکشن کمیشن والے نہیں آتے تو فیصلہ کر دیں گے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے الیکشن کمیشن حکام کو فوری طلب کرلیا،عدالت نے الیکشن کمیشن حکام کو طلب کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *