پی ٹی آئی نے عدم اعتماد کیلئے پیپلز پارٹی سے بات چیت کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد(پاکستان امیج )پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے مخصوص نشستیں واپس ملنے کے بعد اب عدم اعتماد کے ذریعے حکومت گرانے کیلئے پیپلز پارٹی سے بات چیت کا عندیہ دیدیا ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہناتھا کہ تحریکِ عدم اعتماد کے لیے پیپلزپارٹی سے رابطے کے لیے تیار ہیں، ہماری فارم 47 کو لے کر شکایات زیادہ تر (ن) لیگ اور ایم کیوایم سے متعلق ہیں۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ حکومت نے پابندی لگانے کا اعلان کر کے سیاسی خودکشی کی ہے ،اپنے پاوں پر کلہاڑا ماراہے ، وہ ملک سے بھاگ جانا چاہتے ہیں ، ، اوورسیز ایک کروڑ پاکستانی ہیں ، جو زرمبادلہ بھیجتے ہیں، جس سے معیشت کو سہارا ملتا ہے ، حکومت نے ان کو بھی انہوں نے کہا ہے کہ ان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کے علاوہ جوتخریب کاری میں ملوث ہیں انہیں عبرت ناک سزائیں دلوائیں گے ۔

لطیف کھوسہ کا کہناتھا کہ دوسرا حکومت کہہ رہے ہیں کہ ہم نظر ثانی کرنے جارہے ہیں، آپ نے اتنا زور لگایا، سپریم کورٹ کے 11 ججز نے کہا کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت تھی ہے اور رہے گی ،، مخصوص نشستوں کی نظرثانی درخواست بھی انہی ججوں کے سامنے لگے گی اور اس کی قبولیت کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مجھ سمیت پی ٹی آئی کے امیدواروں کو آزاد کر کے ہوامیں بکھیرا ، نہ صرف ہمارے اس فیصلے جو انتخابی نشان کے بارے میں جس چیف جسٹس کے بینچ نے دیا ، کی تشریح بھی غلط کی ، انہوں نے آئین کی بھی تضحیق کی ۔تیسرا انہوں نے کہا کہ عمران خان، عارف علوی، قاسم سوری پر غداری کا مقدمہ بنائیں گے ، آپ کے سائفر کے کیس کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڑا کر پھینک دیا ہے ۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس طرح پارٹیوں پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی ، نہ حکومت کے بس میں ہے ، وہ آرٹیکل 17/2 کے تحت ریفرنس بھیج سکتے ہیں ، وہ بھی پاکستان کی سالمیت اور واحدانیت کے خلاف جو جماعت کام کر رہی ہو ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *